Tag » Muhammad Mursi

مصر: الجزیرہ ٹی وی کے صحافی گرفتار

مصر: الجزیرہ ٹی وی کے صحافی گرفتار

  پير 30 دسمبر 2013

الجزیرہ عربی کے علاوہ انگریزی میں بھی خبریں نشر کرتا ہے

معروف ٹی وی نیٹ ورک الجزیرہ کی انگریزی ٹیم کے تین ارکان بشمول دو صحافیوں کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ الجزیرہ کی ٹیم نے اخوان المسلمین کی تنظیم کے ارکان کے ساتھ غیر قانونی ملاقاتیں کی ہیں۔

وزارت داخلہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینل نے ایسی خبریں نشر کیں جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا اور اسی لیے ٹیم کے کیمرے اور ریکارڈنگز بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

گرفتار کیے جانے والے صحافی الجزیرہ کی انگریزی سروس کے رکن ہیں۔ ان میں بی بی سی کے سابق نامہ نگار پیٹر گریسٹے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق الجزیرہ انگریزی کے قاہرہ میں بیورو چیف محمد فاضل فہمی اور کیمرہ مین محمد فوزی بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

مصر میں رواں سال جولائی میں فوج نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد مرسي کو صدر کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ اس کے بعد ان کی تنظیم اخوان المسلمین نے ملک گیر پیمانے پر ان کی برطرفی کی مخالفت کی جو کسی نہ کسی شکل میں ہنوز جاری ہے۔

اخوان المسلمین نے مصر میں آنے والی سیاسی تبدیلی کے بعد ہونے والے پہلے آزادانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے امیدوار محمد مرسی نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔

اقتدار سے علیحدگی کے بعد حکومتی کریک ڈاؤن میں اخوان المسلمین کے سینکڑوں کارکنوں کو ہلاک اور سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

فوج کی حمایت سے معرض وجود میں آنے والی مصر کی نئی حکومت نے نہ صرف اخوان المسلمین تنظیم پر پابندی عائد کی بلکہ حکومت مخالفین کا کہنا ہے کہ انہیں دانستہ طور پر نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

Journalist

Muhammad Mursi sy ik mulaqat

محمد مرسی سے ایک ملاقات
یہ میری محمد مرسی سے پہلی ملاقات تھی وہ جیل میں بند سر بسجود تھے۔ میں نے پو چھا کیسے گزارا ہو رہا ہے؟ کہا الحمد اللہ خداکی مرضی جس حال میں رکھے اس کے بندے ہیں۔ میں نے پو چھا کسی انسان سے شکوہ؟ کہا انسان اس قابل ہی کہاں۔ میں نے پوچھا جھکنے کا ارادہ ہے آپ کی معافی ہو سکتی ہے؟ کہا اب بہت آگے نکل آئے ہیں6000 شہداءاب نہ جھکنے دے رہے ہیں نہ کٹنے دے رہے ہیں بس جیت کی لگن ہے ۔ اب راستہ کوئی بھی ہو منزل صرف ایک ہی ہے۔زندگی ، موت ،رنج اور دکھ کے فیصلے کسی انسان کے بس میں نہیں ۔ دعا کرتا ہوں جس راہ پہ اللہ نے کھڑا کیا اس پہ ثا بت قدم بھی رکھے۔ میں دیکھ رہا تھا اس کی آنکھوں میں دکھ تھا، رنج تھا لیکن تھکن تھی نہ مایوسی۔ وہ بار بار یہی کہ رہا تھا ایک دن جیت حق کی ہی ہو گی۔ میں بھی اس کے یہ الفاظ دھرا نے لگا۔ میری بھی آنکھیں اشک بار ہو گئیں۔ میرے ارد گرد بھی مصر کے شہدا سفید لباس میں ملبوس گردش کرنے لگے۔ میں گبھرا کے بے ہوش ہو گیااور جب ہوش آیا تو جیل کی سلاخیں بستر کی سلوٹوں میں ضم ہو چکی تھیں۔

Egypt's Military Coup D'Etat - A Look At The Global Reaction

Today marks two months since the Egyptian military intervened to depose Egypt’s first democratically elected President, Muhammad Mursi, and launched a brutal and very bloody crackdown on the country’s largest and most influential socio-political movement, the Muslim Brotherhood. 655 kata lagi

Islam

Mantan Presiden Mesir Enggan Diinvestigasi

Kairo—Sumber dari pihak pengadilan Mesir menyatakan bahwa telah dilakukan beberapa proses investigasi kepada Muhammad Morsi di tempat penahanannya saat ini. Dia sangat panik saat Tim Investigasi mendatanginya dan menanyakan beberapa tuduhan yang dialamatkan kepadanya. 202 kata lagi

Timur Tengah

Following Mursi's Ouster, Dissenting Voices Emerge Within Egyptian Muslim Brotherhood

MEMRI:

Since Muhammad Mursi’s removal from power in Egypt on July 3, 2013, the Muslim Brotherhood (MB) rank and file have begun calling for a revolt against the movement’s leadership, and are accusing MB leaders of inciting to violence and bloodshed. 379 kata lagi

Counter Jihad Report

Despre pace în vremuri de război

Astăzi ar putea fi ziua în care pacea să nu mai reprezinte doar o denumire a unuia dintre premiile Nobel. Iar responsabilitatea de a nu lăsa o țară divizată urmașilor pare să fie tot mai grea pentru unele popoare. 442 kata lagi

The Constitution

Egyptian President Muhammad Mursi, this November, granted himself new sweeping administrative and political powers, as a “temporary measure” to ‘safeguard the interests’ of the Tahrir Square protests of  January 2011. 404 kata lagi

Comedy